پاکستان عوامی تحریک  آج یوم تاسیس منائے گی

پاکستان عوامی تحریک  آج یوم تاسیس منائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے 34 سال مکمل ہونے پر آج 25 مئی کو ملک بھر کی تنظیمات یوم تاسیس منائیں گی۔ کیک کاٹے جائیں گے،سیمینارز و دعائیہ تقاریب منعقد کی جائیں گی اور پاکستان عوامی تحریک کے دفاتر پر قومی پرچم لہرائے  جائیں گے۔آج مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یوم تاسیس کی مناسبت سے  مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی۔صوبائی و ضلعی تنظیمات بھی 25 مئی کو 34 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کریں گی۔ ان تقاریب میں ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی اور پاکستان عوامی تحریک کی پر امن سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول،جنوبی پنجاب کے صدر میاں نور احمد سہو اور شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے اپنے قیام کے روز اول سے ہی مروجہ روایتی سیاست سے ہٹ کر علم،امن،رواداری اور سیاسی شعور کے فروغ کیلئے کام کیا ہے۔
 پاکستان عوامی تحریک کی 34 سالہ جدوجہد عوام اور ملک کی خوشحالی کے لئے ہے۔