ایپکا کا مطالبات کیلئے 31 مئی کواحتجاجی مظاہروں کا اعلان
لاہور(سٹی رپورٹر) ایپکا پنجاب کی جنرل کونسل کا اجلاس، 31 مئی کواحتجاجی مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا۔ ایپکا پاکستان کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چودھری کی زیر صدارت گزشتہ روز جنرل کونسل کا اعلان فرید کورٹ ہاؤس ایکسائز ڈیپارمنٹ میں ہوا جس میں پنجاب بھر سے ایپکا کے مرکزی عہدیداران نے شرکت کی ان میں رانا اقبال نون، لالہ محمد اسلم،چوہدری محمد بوٹا عابد، چوہدری نصراللہ ہنجرا، چوہدری ممتاز احمد، واجد علی عباسی، سید نادر حسین شاہ لیہ، رانا سجاد خاں، محمد ریاض عابد،محمد اقبال ڈہڈی، قیصر جاوید، رانا غلام نبی، رانا امجد فریدی، اصغر عابد، افتخار رسول، چوہدری ابو ہریرہ، ملک خالد اعوان، ملک لطیف شہزاد، چوہدری اللہ رکھا گجر، افضل بھنڈر اوردیگر عہدیداران شامل تھے۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد حاجی محمد ارشاد چوہدری مرکزی صدر ایپکا پاکستان نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے 31 مئی کو ہر ضلع میں مطالبات کی منظوری کیلئے اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا اور وفاقی بجٹ سے دو دن پہلے نیشنل پریس کلب اسلام آباد تا پارلیمنٹ ہاؤس صبح گیارہ بجے احتجاجی ریلی اور دھرنا دینے کا اعلان کیا۔مرکزی صدر پاکستان حاجی محمد ارشاد چودھری نے خطاب میں کہا کہ سرکاری ملازمین کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔