اسلا آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اسد عمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا 

    اسلا آباد ہائیکورٹ کے حکم پر اسد عمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) اسلام ہائی کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔ اسد عمر رہائی کے بعد اڈیالہ جیل کے مرکزی گیٹ سے باہر آئے اور پرائیوٹ گاڑی میں بیٹھ کر گیٹ ون کے راستے خاموشی سے روانہ ہوگئے جبکہ صحافی و میڈیا گیٹ فائیو اور گیٹ تھری پر انتظار کرتے رہ گئے۔اسد عمر کی رہائی کے موقع پر جیل کے باہر راولپنڈی پولیس پہلے کی طرح موجود نہ تھی، قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسد عمر کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہمی اور گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، اسد عمر کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ وہ تو آپ کو نہیں چھوڑیں گے، جب تک آپ پریس کانفرنس نہیں کریں گے، اس پر بابر اعوان نے کہا کہ پریس کانفرنس تو ہم نہیں کریں گے۔فاضل جج نے کہا کہ اسد عمر کے دو ٹوئٹس ہیں وہ تو فوراً ڈیلیٹ کروائیں، وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اگرچہ یہ خبر ہے لیکن ہم آپ کے حکم کی تعمیل کریں گے، فاضل جج نے کہا کہ ہم نے شاہ محمود قریشی کو بھی بیان حلفی جمع کروانے کا کہا تھا، اس میں یہی تھا کہ 144 سیکشن کی خلاف ورزی نہ ہو،۔بعدازاں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے اسد عمر کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔عدالت نے اسد عمر کو بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا اور کہا کہ اگر بیان حلفی کی خلاف ورزی کی تو سیاسی کیریئر کو بھول جائیں۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو رہنما پی ئی آئی اسد قیصر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام اباد ہائی کورٹ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے سماعت کی،پولیس نے اسدقیصر کیخلاف درج 7مقدمات کا ریکارڈ جمع کرا دیا،عدالت نے متعلقہ حکام کو کل تک دیگردرج مقدمات کے حوالے سے مکمل رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ وفاقی پولیس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کروا دیں۔شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے خلاف اسلام آباد کی حدود میں 8 مقدمات کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد چیف جسٹس مر فاروق نے درخواست نمٹا دی۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز اور راجہ خرم نواز کی ضمانت میں 29 مئی تک توسیع کر دی۔
 اسد عمرکی رہائی 

مزید :

صفحہ اول -