سینئر صحافی محمد علی حفیظ کے سسر لیاقت علی انتقال کرگئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے ممبر محمد علی حفیظ کے سسر لیاقت علی بدھ کو رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں۔وہ علالت کے باعث مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ان کی نماز جنازہ فلاحیہ مسجد سیکٹر 10کلیانہ ٹاؤن نارتھ کراچی میں ادا کی گئی جبکہ تدفین شاہ محمد قبرستان میں ہوئی۔