سول ڈیفنس نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے‘ عبد الباسط

سول ڈیفنس نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے‘ عبد الباسط

  

تھانہ (نمائندہ پاکستان) سول ڈیفنس نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں بھی اب سول ڈیفنس ٹریننگ دی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے ہر وقت تیار رہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری ری ہیبیلیٹیشن اینڈ ڈوویلپمنٹ عبدالباسط اور صوبائی ڈائریکٹر سول ڈیفنس کی خصوصی ہدایت پر انچارج انسٹرکٹر انعام الحق نے  ADC ریلیف محمد عمر اور سول ڈیفنس آفسر مالاکنڈ ندیم شہزاد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس کے رضا کار ریسکیو کے ساتھ ہر مشکل میں ساتھ دیتے۔ اس موقع پر سول ڈ یفنس کے رضاکاروں نے عملی مظاہر ہ بھی کیا جسے  ADC نے بہت سراہا۔ اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔