جی ایچ کیو میں میں " یوم تکریم شہدائے پاکستان" کی مرکزی تقریب،کس کس شخصیت نے شرکت کی؟

جی ایچ کیو میں میں " یوم تکریم شہدائے پاکستان" کی مرکزی تقریب،کس کس شخصیت نے ...
جی ایچ کیو میں میں

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں آج" یوم تکریم شہدائے پاکستان" منایاجا رہا ہے،اس حوالے سے جنرل ہیڈکوارٹرز(جی ایچ کیو )میں یادگارشہداء پر یوم تکریم پاکستان کی مرکزی تقریب جاری ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی ہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یاد گار شہدا ءپر پھولوں رکھے اور فاتحہ خوانی کی،شہداء کے درجات کی بلندی اور ملکی ترقی و استحکام کیلئے دعا کرائی گئی،شہدائے پاکستان کو سلامی بھی پیش کی گئی۔

تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہیں،سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب میں شریک ہیں، کپتان قومی ٹیم بابراعظم ، سربراہ انصار برنی ٹرسٹ انصار برنی ، پی ٹی وی کی معروف اینکرعشرت فاطمہ اوردیگر شریک ہیں۔

یوم تکریم پاکستان کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر پھول رکھے،جنرل (ر)ندیم رضا نے بھی یادگار شہدا پر پھول رکھے،کمشنر اسلام آباد اور کمشنر راولپنڈی نے یادگار شہدا ءپر پھول رکھے،آئی جی اسلام آباد، ڈی جی اے این ایف نے یادگارشہدا ءپر پھول رکھے،آر پی او رراولپنڈی نے بھی یادگار شہدا ءپر پھول رکھے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور  محمد رضوان نے بھی یادگار شہداء پر پھول رکھے،مولانا عبدالخبیر آزاد اور مفتی منیب الرحمان نے یادگار شہدا ءپر پھول رکھے،شہدا ءکے اہلخانہ اور طلبا ءنے بھی یادگار شہدا ءپر پھول رکھے ۔