عرفان قادر وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے احتساب مقرر
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف قانون دان عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن نے عرفان قادرکی تعیناتی کانوٹیفکیشن جاری کردیا ، ان کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔واضح رہے کہ معروف قانون دان عرفان قادر اٹارنی جنرل پاکستان بھی رہ چکے ہیں۔