جونیئر ایشیاء کپ ہاکی: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 9 گولز سے شکست دے دی

جونیئر ایشیاء کپ ہاکی: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 9 گولز سے شکست دے دی
جونیئر ایشیاء کپ ہاکی: پاکستان نے تھائی لینڈ کو 9 گولز سے شکست دے دی
سورس: Twitter/@asia_hockey

  

مسقط (ویب ڈیسک) جونیئر ایشیاء کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی، پاکستان کی جانب سے عبدالرحمٰن نے 5 گول کیے۔عمان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی شاندار فتح حاصل کی۔

جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے کوارٹر کے آخری منٹ میں عبدالحنان شاہد نے کرکے برتری حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے دوسرا گول 19 ویں منٹ میں عبدالرحمٰن نے کرکے برتری دگنی کردی۔ 30 ویں منٹ میں عبدالوہاب نے تیسرا گول کرکے پاکستان کی پوزیشن کومستحکم کیا اس کے بعد عبدالرحمٰن نے لگاتار چار گول کرکے میچ کو یکطرفہ بنادیا۔

53 ویں منٹ میں ارباز احمد نے اور پھر 54 ویں منٹ میں مرتضیٰ یعقوب نے پاکستان کی جانب سے نواں گول کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔پلیئر آف دی میچ عبدالرحمٰن قرار پائے۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔

مزید :

کھیل -