جاوید اختر انصاری کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

جاوید اختر انصاری کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان
جاوید اختر انصاری کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

  

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے دست راست سمجھے جانیوالے سابق ایم پی اے جاوید اختر انصاری نے پارٹی چھوڑنے کااعلان کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھی اور سابق رکن پنجاب اسمبلی جاوید اختر انصاری نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیاہے،جاوید اختر انصاری  نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، پاک فوج ہمارا فخر ہے۔ ہم نے سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا،ہمارا مشن ہے کہ قوم کی خدمت کرنی ہے، کارکنان  ہمارا اثاثہ اور دکھ غم کے ساتھی ہیں ان کے مشورے سے مستقبل کے فیصلے کریں گے۔ 

یاد رہے کہ جاوید اختر انصاری شاہ محمود قریشی کے حلقہ 215 سے 2 بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔