وقت کی چکی اور بچپن کا ساتھ۔۔۔ یوم بھائی مبارک ہو

وقت کی چکی اور بچپن کا ساتھ۔۔۔ یوم بھائی مبارک ہو
وقت کی چکی اور بچپن کا ساتھ۔۔۔ یوم بھائی مبارک ہو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تحریر : آفتاب شاہ

بھائی سے بھائی یا بہن کا بھائی سے تعلق انتہائی دلچسپ اور کھٹے میٹھے لمحات کا مرقع ہوتا ہے جس میں محبت اور جذباتی کیفیتوں کی ایک لمبی داستان چھپی ہوتی ہے۔

بہن بھائیوں کی لڑائی، کھانے کی چیزوں پر ادھم اور ماں باپ سے زیادہ محبت کی طلب ہمیشہ قائم نہیں رہتی۔

عمر میں فرق اگر عزت کی ضمانت دیتا ہے تو ہم عمری کی شرارتیں زندگی کے قیمتی ترین واقعات کی شکل میں ادھیڑ عمری میں اپنے بچوں کو سنانے کے کام آتے ہیں ۔

وقت کی چکی میں پھنس کر یہی رشتے جب دور ہوتے ہیں تو مہینوں ایک دوسرے کا ذکر تک  کرنا بھول جاتے ہیں۔

اولاد کی ضرورتوں میں بچپن کا ساتھ کہیں دفن ہوجاتا ہے۔

بھائی اگرچہ ہمیشہ بازو بن کر نہیں رہتے لیکن ان کے ہونے سے جسم کی تکمیل ہمیشہ محسوس ہوتی رہتی ہے۔ شاید اسی لیے ضرورت پڑنے پر ماں باپ کے بعد ہمیشہ بھائی یاد آتے ہیں ۔

یومِ بھائی مبارک ہو۔ 

مزید :

ادب وثقافت -