" اس تصویر میں سیاستدانوں کیلئے ایک سبق ہے" حامد میر نے تصویر شیئرکرتے ہوئے دل کی بات کہہ دی

" اس تصویر میں سیاستدانوں کیلئے ایک سبق ہے" حامد میر نے تصویر شیئرکرتے ہوئے ...

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے سابق اور موجودہ آرمی چیف کی تصویر  ری شیئرکرتےہوئے دل کی بات کہہ دی ، یہ تصویر یوم تکریم شہدائے پاکستان کے موقع پر تقریب کے دوران لی گئی ۔

حامد میر نے عاصمہ شیرازی کی طرف سے شیئر کی گئی  تصویر ری شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اس تصویر میں سیاستدانوں کے لئے ایک سبق ہے وہ یہ کہ 2018 کے پراجیکٹ عمران خان کے ماسٹر مائنڈ جنرل باجوہ تھے ، اس پراجیکٹ کا نتیجہ 9 مئی 2023 کو سامنے آیا اور اس پراجیکٹ کی عمارت کو زمین بوس کرنے والے جنرل عاصم منیر نے آج باجوہ کو اپنے ساتھ بٹھا لیا لیکن عمران خان اور شہباز شریف آج بھی ایک ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں‘‘۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -