یوم تکریم شہدا ء کے سلسلے میں کھوکھر پیلس جوہرٹاؤن میں سیف الملوک کھوکھر کی طرف سے تقریب کا انعقاد، شاہدرہ میں ریلی نکالی گئی 

 یوم تکریم شہدا ء کے سلسلے میں کھوکھر پیلس جوہرٹاؤن میں سیف الملوک کھوکھر ...
 یوم تکریم شہدا ء کے سلسلے میں کھوکھر پیلس جوہرٹاؤن میں سیف الملوک کھوکھر کی طرف سے تقریب کا انعقاد، شاہدرہ میں ریلی نکالی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تکریم شہدا ء کے سلسلے میں مختلف مقامات پر تقریبات کا اہتمام  کیا گیا،اس تناظر میں کھوکھر پیلس جوہرٹاؤن میں  بھی  صدر مسلم لیگ (ن) سیف الملوک کھوکھر نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں رہنمائوں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئے ۔اس موقع پر شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ،شاہدرہ میں عظیم الشا ن ریلی نکالی گئی جس کی قیادت مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر نے کی ،ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں قومی پرچم اور شہداء کی تصاویر اٹھا کر پاک افواج کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔

ریلی کا اہتمام مسلم لیگ (ن) کے رہنما سید حشمت شاہ کی جانب سے کیا گیا جس میں پارٹی رہنماؤں ، کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔سیف الملوک کھوکھر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج کے شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے بڑی تعداد میں عوام ریلی میں شریک ہوئے ہیں ،شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، اپنا آج قوم کے کل کے لیے قربان کرنے والے ہمارے محسن ہیں، جو قوم اپنے شہدا ء کو بھول جاتی ہے وہ قوم اپنا وجود کھو دیتی ہے، مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے مقدس اور عظیم رشتے کو توڑنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

قبل ازیں یوم تکریم شہدا ء پاکستان کے حوالے سے کھوکھر پیلس جوہرٹاؤن میں صدر مسلم لیگ (ن) سیف الملوک کھوکھر نے تقریب کا انعقاد کیا جس میں رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئے ۔اس موقع پر شہداء کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔سیف الملوک کھوکھر نے کہا کہ ملک بھر کی طرح لاہور میں ہر حلقہ میں شہدا ء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ شہدا ء ہمارے ماتھے کاجھومر ہیں ، شہدا ء کی لازوال قربانیاں بھلائی نہیں جا سکتیں ،انہی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم آزاد فضا ءمیں سانس لے رہے ہیں ۔

اس موقع پر میاں اویس،راؤصداقت،منظور کھوکھر ،رانااحمدسعید،نگہت شیخ ، فیصل اشرف،میاں احسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ۔