آڈیولیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل، سماعت کل ہوگی

آڈیولیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل، سماعت کل ہوگی
آڈیولیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر لارجربینچ تشکیل، سماعت کل ہوگی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان عمرعطابندیال نے آڈیولیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر5 رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا۔

جیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ کل آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سنےگا، بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم کمیشن میں بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شامل ہیں، کمیشن نے آڈیوز طلب کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

قومی -