زیارت کو گلیات اور نتھیا گلی کی طرز پر سیاحتی مقام بنائیں گے،  وزیر اعلیٰ بلوچستان 

زیارت کو گلیات اور نتھیا گلی کی طرز پر سیاحتی مقام بنائیں گے،  وزیر اعلیٰ ...
زیارت کو گلیات اور نتھیا گلی کی طرز پر سیاحتی مقام بنائیں گے،  وزیر اعلیٰ بلوچستان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ زیارت کی عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے، ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جس پر عمل درآمد ممکن نہ ہو ۔

زیارت میں قبائلی عمائدین اور زعماء سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ زیارت کو گلیات اور نتھیا گلی کی طرز پر سیاحتی مقام بنائیں گے، زیارت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی میں چیف سیکرٹری اور چیئرمین میونسپل کمیٹی زیارت کو شامل کرنے کے لئے قوانین میں ترمیم کی جائے گی،  عوامی مسائل کے حل اور زیارت کی ترقی کے لئے تمام عمائدین اور سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ بھی عوامی جرگہ کریں گے جس میں تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔