مستحق اور بیمار فنکاروں کو کئی ماہ سے وظیفہ نہیں مل سکا

   مستحق اور بیمار فنکاروں کو کئی ماہ سے وظیفہ نہیں مل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(فلم رپورٹر)لاہور(فلم رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے مستحق اور بیمار فنکاروں کو کئی ماہ سے وظیفہ نہیں مل سکا جس کی وجہ سے فنکار معاشی بدحالی کا شکار ہوگئے ہیں۔کئی فنکاروں کے پاس تو دوائی لینے تک کے پیسے نہیں ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ عرصہ قبل پنجاب سوشل پروٹکشن اتھارٹی کے پاس سیکروٹنی کے بعد فنکاروں کی فہرست بھیجی گئی ہے تاکہ ان کو ماہانہ وظیفہ کی ادائیگی شروع کی جاسکے جن میں سے چند فنکاروں کو رقم کی ادائیگی کی گئی باقی فنکار وظیفہ حاصل نہیں کرسکے تھے۔فنکاروں نے نئی بننے والی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں 5ہزار روپے کی رقم بہت تھوڑی ہے اس سے ایک ہفتہ بھی گذارا ممکن نہیں لہٰذا وظیفے کی رقم میں اضافہ کیا جائے لیکن حکومت نے تاحال ان کے مطالبہ پر کوئی غور نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ11سو کے قریب مستحق فنکار ماہانہ وظیفہ وصول کیا کرتے تھے۔

 لیکن نئی فہرست میں بہت سارے فنکاروں کو تجربے کا ثبوت نہ پیش کرنے کی وجہ سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

مزید :

کلچر -