شان نے حمائمہ ملک کو فلم میں اہم کردا ر کیلئے کاسٹ کرلیا

  شان نے حمائمہ ملک کو فلم میں اہم کردا ر کیلئے کاسٹ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(فلم رپورٹر) اداکار و ہدایت کار شان شاہد نے اپنی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ میں حمائمہ ملک کو مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرلیا۔’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ کے ذریعے تقریبا تین سال بعد اداکارہ حمائمہ ملک بڑے پردے پر ایکشن میں دکھائی دیں گی اور ممکنہ طور پر ان کے ساتھ آغا علی بھی فلم میں دکھائی دیں گے۔آغا علی نے انسٹاگرام سٹوری میں حمائمہ ملک کو شان شاہد کی فلم میں ہیروئن کے طور پر کاسٹ کئے جانے کی خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا، جسے اداکارہ نے بھی اپنی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے اداکار کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق شان شاہد نے ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ کے لئے حمائمہ ملک کو اپنی فلم میں کاسٹ کرلیا، تاہم شائقین کے مطابق آا علی کی جانب سے خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیے جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بھی فلم کی کاسٹ کا حصہ ہوں گے۔شان شاہد نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ انہوں نے ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ نامی فلم کا سکرپٹ تیار کرلیا اور جلد ہی اس کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

اداکار نے بتایا تھا کہ ’ریڈ، وائٹ اینڈ گرین‘ کی کہانی امریکی خفیہ ادارے سی ا?ئی اے کے ایجنٹ اور پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے، تاہم انہوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔ممکنہ طور پر فلم میں شان شاہد آئی ایس آئی ایجنٹ کے کردار میں دکھائی دیں گے جب کہ حمائمہ ملک بھی ان کی چال چلتی ں ظر آئیں گی۔تاہم شان شاہد نے واضح نہیں کیا کہ وہ بھی فلم کا حصہ ہوں گے یا نہیں اور اگر وہ فلم کی کاسٹ میں شامل ہوں گے تو ان کا کردار کیا ہوگا۔شان شاہد عام طور پر ماضی میں بھی اپنی ہدایت کردہ فلموں میں اہم کرداروں میں دکھائی دیتے رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -