متعدد مرتبہ پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر چکا ہوں، عدیل احمد

متعدد مرتبہ پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کر چکا ہوں، عدیل احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

   لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین، ادکار و ٹی وی میزبان عادی عدیل احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے متعدد بار پاکستان چھوڑ جانے کا سوچا لیکن وہ اس لئے ملک نہیں چھوڑ کر جا سکتے، کیوں کہ ان کی پاکستان چھوڑنے کی اوقات نہیں ہے۔   انہوں نے کہا کہ وہ اس ملک میں پیدا ہوئے، یہاں پلے بڑھے، یہاں کماتے ہیں اور یہیں کھاتے ہیں اور ان کا اس ملک سے اتنا ہی تعلق ہے۔عادی عدیل احمد نے کہا کہ وہ یہ دعوی نہیں کرتے کہ وہ پاکستان کے لئے جان بھی دیں گے اور سچ یہ ہے کہ وہ جان نہیں دے سکتے لیکن انہیں یہیں رہنا، یہیں کمانا اور یہیں زندگی گزارنی ہے۔کامیڈین نے کہا کہ وہ یہ دعوی بھی نہیں کرتے کہ پاکستان نے انہیں بہت کچھ دیا ہے بلکہ وہ یہ کہتے اور سوچتے ہیں کہ خدا پاک نے انہیں بہت کچھ دیا ہے۔کامیڈین نے کہا کہ انہوں نے متعدد بار سوچا کہ پاکستان کو چھوڑ جاوں لیکن پھر سوچا کہ وہ باہر جاکر کیا کریں گے، ان کی باہر جانے کی اوقات بھی نہیں ہے۔

ان کے مطابق باہر جاکر انہیں انگریزی بولنے کی اداکاری کرنی پڑے گی اور ان سے ایسی اداکاری نہیں ہوتی، اس لیے وہ پاکستان نہیں چھوڑ سکتے۔

مزید :

کلچر -