چاہت فتح علی خاں کے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو وائرل 

چاہت فتح علی خاں کے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور(فلم رپورٹر)کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خاں کی جانب سے حال ہی میں ریلیز کیے گئے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔کامیڈین گلوکار نے گزشتہ ہفتے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو اپنے یوٹیوب اور انسٹاگرام پر ریلیز کی تھی، جس کے بعد ان کا گانا وائرل ہوگیا۔ان کے گانے کی ویڈیو کو پاکستان سمیت بھارت کے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز سمیت شوبز ویب سائٹس پر بھی شیئر کیا گیا اور لوگوں نے ان کی پرفارمنس پر دلچسپ تبصرے کئے۔شائقین نے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کے بجائے چاہت فتح علی خاں کے ڈانس اور ان کے ساتھ ویڈیو میں نظر آنے والی ماڈل پر تبصرے کیے اور ماڈل کو مشورے دیے کہ وہ گلوکار سے دور رہیں تو بہتر ہے۔’اکھ لڑی بدوبدی‘ کی ویڈیو کو یوٹیوب سمیت انسٹاگرام پر لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے اور اس پر شائقین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا عمل بھی جاری ہے۔چاہت فتح علی خاں نے جس پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز اور ٓواز میں گایا۔

، اسے پہلی بار ملکہ ترنم نورجہاں نے پاکستانی فلم کے لئے گایا تھا۔’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو ملکہ ترنم نور جہاں نے 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم بنارسی ٹھگ کے لئے گایا تھا۔’اکھ لڑی بدوبدی‘ کا شمار اپنے دور کے مقبول ترین گانوں میں ہوتا ہے اور اسے دیگر فنکار بھی اپنی ا?واز میں گاچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -