بھارتی سمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، رینجرز نے گرفتار کرلیا

بھارتی سمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، رینجرز نے گرفتار کرلیا
بھارتی سمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، رینجرز نے گرفتار کرلیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان رینجرز (پنجاب) نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، رینجرز نے سلیمانکی کے سرحدی علاقے میں بھارتی باشندے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز کے انسداد سمگلنگ آپریشن جاری ہے، پاکستان رینجرز نے بھارتی سمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے سمگلر کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔