پشاور:حکومتی ایم پی اے کے ہجوم سمیت گرڈ سٹیشن میں داخل ہونے پر پیسکو کااہم اقدام 

پشاور:حکومتی ایم پی اے کے ہجوم سمیت گرڈ سٹیشن میں داخل ہونے پر پیسکو کااہم ...
پشاور:حکومتی ایم پی اے کے ہجوم سمیت گرڈ سٹیشن میں داخل ہونے پر پیسکو کااہم اقدام 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے فضل الہٰی کےہجوم کے ہمراہ پیسکو سب ڈویژن میں داخل ہونے  پر پیسکو نے پشاور پولیس کو مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست دیدی۔

پیسکو کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فضل الہٰی اور جمیل  پیسکو چمکنی سب ڈویژن میں 500 افراد کے ہمراہ داخل ہوئے اور چھ فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کی گئی۔صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی فراہمی جاری رکھی گئی، تین گھنٹے میں 70 ہزار یونٹ بجلی خرچ  ہونے سے 36 لاکھ کا نقصان ہوا ، پیسکو نے درخواست میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی استدعا کی۔