سابق اداکارہ زینب جمیل نے قاتلانہ حملے کا الزام کس پر لگایا ؟ جانیے

سابق اداکارہ زینب جمیل نے قاتلانہ حملے کا الزام کس پر لگایا ؟ جانیے
سابق اداکارہ زینب جمیل نے قاتلانہ حملے کا الزام کس پر لگایا ؟ جانیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیفنس میں سیلون مالک خاتون پر فائرنگ کا واقعہ نیا رخ اختیار کرگیا,سابقہ پاکستانی اداکارہ و ماڈل زینب جمیل نے اپنے اوپر قاتلانہ حملے کا الزام اپنے شوہر پر عائد کردیا۔

زینب جمیل نے کہا کہ شوہر نے مجھے قتل کروانے کی کوشش کی ہے، وہ گزشتہ 2 ماہ سے مجھے دھمکیاں دے رہا تھا لیکن میں دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لائی کیونکہ مجھے لگا کہ میرے بچوں کا باپ میرے ساتھ ایسا نہیں کرسکتا۔انہوں نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال سے ویڈیو ریکارڈ کررہی ہوں ، مجھے دوبارہ دھمکیاں مل رہی ہیں ، ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا ، پولیس مجھے سیکیورٹی فراہم کرے۔