کرغزستان سے مزید طلبہ کراچی پہنچ گئے

کرغزستان سے مزید طلبہ کراچی پہنچ گئے
کرغزستان سے مزید طلبہ کراچی پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ بشکیک کے بعد کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کی واپسی کاسلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ 180سے زائد طلباء کو لے کر کراچی ایئر پورٹ پہنچا، سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے وطن واپس آنے والے طالبعلموں کا استقبال کیا، اس موقع پرصوبائی وزراء شرجیل انعام میمن،ناصر حسین شاہ ودیگر بھی موجود  تھے۔

اس موقع پر سینئر صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کرغزستان سے واپس آنے والے طلبہ اور ان کے والدین پریشانی سے دوچار رہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر چارٹر فلائٹس بھیجی گئی،آج آنے والی فلائٹ میں پورے پاکستان کے بچے سوار تھے،ہمیں پاکستان کے ہر مسئلہ کے لیے بڑھ چڑھ کر آگے آنا چاہیے،انشااللہ جتنے بھی پاکستانی بچے پھنسے ہیں ان کو واپس لایا جائے گا۔

صوبائی وزیرناصر حسین شاہ  کا کہنا تھا کہ کرغزستان سے واپس آنے والے بچے ہمارے بچے ہیں،پارٹی کی لیڈرشپ والدین کا دکھ سمجھتی ہے،جہاں سے بھی بچوں کا علاج ہوگا وہاں حکومت سندھ ان کا علاج کروائے گی، جس دن یہ خبر آئی تھی اس دن صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے ہدایات  جاری کی تھیں۔