شاہین شاہ آفریدی کے نائب کپتان بننے سے انکار کی خبروں پر پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

شاہین شاہ آفریدی کے نائب کپتان بننے سے انکار کی خبروں پر پی سی بی کا ردعمل ...
شاہین شاہ آفریدی کے نائب کپتان بننے سے انکار کی خبروں پر پی سی بی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہین آفریدی کے نائب کپتان بننےسے انکار کرنے کے متعلق گردش کرنیوالی خبروں کی تردید کردی۔ 

24 نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےورلڈ کپ کیلئے نائب کپتان مقرر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی کا کہنا ہے  کہ ہم نے کسی کھلاڑی کو نائب کپتان بنانے کی پیشکش نہیں کی، بابراعظم قومی ٹیم کے بااختیار کپتان ہیں۔  واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کیلئےشاہین آفریدی کی قومی ٹیم کے نائب کپتانی سے انکار کرنے اور محمد رضوان کے بطور نائب کپتان مضبوط امیدوار ہونے کی خبریں میڈیا پر گرش کر رہی ہیں،  پی سی بی کی جانب سے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔

مزید :

کھیل -