جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ
جامعہ کراچی میں طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچنے پرطالب علم کا داخلہ منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جامعہ کراچی کی جانب سے طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچنے پر طالب علم کا داخلہ منسوخ کر دیا گیا۔
امت نیوز کے مطابق طالبہ کے سر سے دوپتہ کھینچنا طالب علم کو مہنگا پڑ گیا، طالبہ کو ہراساں کرنے پر جامعہ کراچی نے ایک طالب علم کا داخلہ منسوخ کردیا،مشیر امور طلباء نوشین رضا کے مطابق تشویشناک واقعہ گزشتہ روز سکول آف لاءمیں دوران امتحان پیش آیا، طالب علم نے کمرہ امتحان میں موجود ایک طالبہ کے سر سے دوپٹہ کھینچا، طالب علم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن عملے نے پکڑ لیا۔نوشین رضا کا مزید کہنا ہے کہ طالب علم کو یونیورسٹی سے بےدخل کرنے کا فیصلہ جامعہ کی انضباطی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں قائم مقام شیخ الجامعہ اور جسٹس ریٹائرڈ حسن فیروز اور دیگر اساتذہ شریک تھے، قائم مقام شیخ الجامعہ کی ہدایت پر رجسٹرار طالب علم کو بےدخل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کریں گے۔