نشے کے عادی شوہر نے بیوی پر چھریاں چلادیں

نشے کے عادی شوہر نے بیوی پر چھریاں چلادیں
نشے کے عادی شوہر نے بیوی پر چھریاں چلادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شجاع آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)شجاع آباد کے علاقے چونتیں شریف میں خاوند نے معمولی تلخ کلامی پر بیوی کی گردن پر چھریوں کے وار کرکے اس کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔

پولیس کا کہنا ہے یوسف نامی مبینہ قاتل نشے کا عادی بھی بتایا جارہا ہے،مقتولہ کی لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئےسول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ صدر میں مقدمہ درج  کرلیا گیا،فرار ملزم  کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد گرفتار کرلیں گے۔