لاہورکےگنگارام ہسپتال سے لاکھوں روپے کا سامان چوری

لاہورکےگنگارام ہسپتال سے لاکھوں روپے کا سامان چوری
لاہورکےگنگارام ہسپتال سے لاکھوں روپے کا سامان چوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے سر گنگارام ہسپتال کی تزئین و آرائش کے دوران سامان چوری ہونے لگا۔

روزنامہ جنگ کا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بتانا ہے کہ چور سی ٹی اسکین اور ایم آئی آر سیکشن سے لاکھوں روپے کی بیٹریاں لے اڑے، چوروں کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے۔

گنگا رام ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تھانہ سول لائنز میں 44 بیٹریاں چوری ہونے کی ایف آئی آر درج کروا دی ہے، بیٹریاں ٹھیکیدار بابر اور اس کے مزدورں نے چوری کیں، لاکھوں روپے مالیت کے تار اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا۔

 ہسپتال انتظامیہ کے مطابق پولیس نے نامزد ملزمان کی بجائے ہسپتال کے عملے کو ہی حراست میں لے لیا، جس پر سی سی پی او لاہور کو احتجاجی مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے انتظامیہ کو بتائے بغیر ڈیوٹی پر موجود ملازمین کو حراست میں لے لیا۔