پاکستان کے بیشتر شہروں میں صبح چھ بجے سے دوبارہ موبائل بند ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

پاکستان کے بیشتر شہروں میں صبح چھ بجے سے دوبارہ موبائل بند ، موٹرسائیکل کی ...
پاکستان کے بیشتر شہروں میں صبح چھ بجے سے دوبارہ موبائل بند ، موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی

  

اسلام آباد، لاہور، کراچی ، پشاور، کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر کے بیشتر شہروں میں عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے موبائل سروس بند صبح چھ سے رات دس بجے تک دوبارہ بند کردی گئی ہے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پربھی مخصوص علاقوں میں پابندی ہے۔ موبائل کے علاوہ پی ٹی سی ایل کی وی فون سروس بھی بندرہے گی ۔ تفصیلات کے مطا بق کراچی میں نو اور دس محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں تمام موبائل فون سروسز اور پی ٹی سی ایل وی فون بھی بند کردیئے گئے ۔بلوچستان کے دس، خیبرپختونخوا کے گیارہ، سندھ اور آزاد جموں و کشمیر کے پانچ پانچ پنجاب کے چودہ شہروں میں کل رات دس بجے تک موبائل سروس بند رہے گی جن شہروں میں موبائل سروس بند کی گئی ان میں لاہور، ملتان، سرگودھا،بھکر، پاکپتن، اٹک، راولپنڈی، جھنگ، رحیم یار خان، مظفر گڑھ ، اٹک ،بوریوالا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ شامل ہیں۔ سندھ میں لاڑکانہ، خیر پور، حیدر آباد اور کراچی میں موبائل سروس بند کی گئی۔ بلوچستان میں کوئٹہ، قلات،ژوب، خضدار، تربت، گوادر، پنجگور، مستونگ، کوہلو، ڈیرہ بگٹی اور حب میں موبائل سروس بند کی گئی۔ خیبرپختونخوا ہ میں کوہاٹ، استرزئی، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان، ٹانک، نوشہرہ، ہری پور، چارسدہ اور مردان میں موبائل سروس بند کی گئی ۔ آزاد کشمیر میں مظفرآباد، کوٹلی، نیلم ویلی، راولا کوٹ اور میرپور میں بھی موبائل سروس بند کی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں گلگت اور فاٹا میں کرم ایجنسی اور میران شاہ موبائل سروس بند کی گئی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد میں موبائل سروس مکمل بند نہیں کی گئی تاہم ضرورت کے مطابق وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں سروس معطل کی جائے گئی جبکہ جلوسوں کے راستے پر موبائل جیمرز لگائے جائیں گے ۔

مزید :

اسلام آباد -