کراچی میں تباہی ٹل گئی ۔ ۔ ۔ حساس اداروں نے بارود سے بھری گاڑی او ر موٹرسائیکلیں پکڑلیں

کراچی میں تباہی ٹل گئی ۔ ۔ ۔ حساس اداروں نے بارود سے بھری گاڑی او ر ...
کراچی میں تباہی ٹل گئی ۔ ۔ ۔ حساس اداروں نے بارود سے بھری گاڑی او ر موٹرسائیکلیں پکڑلیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) منگھو پیر میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے بارودی مواد سے بھری گاڑی اور موٹرسائیکل برآمدکرلی جبکہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک اور دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔ وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہاہے کہ اتنازیادہ مہلک دھماکہ خیز مواد پہلے کبھی نہیں پکڑاگیا۔ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس نے حساس اداروں کے ہمراہ منگھو پیر میں کواری کالونی کے علاقے میں کارروائی کی اور مقابلے دوران ایک شدت پسند مارا گیا ،ایک ملزم کو حراست میں لے لیاگیاجبکہ تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بارودسے بھری گاڑیوں کے علاوہ خود جیکٹس اور دیگر دھماکہ خیز مواد و اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے بتایاکہ گاڑی بارودسے مکمل بھری ہوئی ہے جس کو سٹیرنگ کے قریب ایک مین سوئچ سے جوڑاگیاہے جبکہ پانی کے کولروں میں نٹ بولٹ بھرے ہوئے تھے جنہیں ناکارہ بنادیاگیاہے ۔آئی جی سندھ فیاض لغاری نے بتایاکہ عاشورہ کے دوران بدامنی کی رپورٹ تھی اور دہشتگردوں نے عزادار بن کر جلوس میں شامل ہوناتھا، مقابلے کے دوران ایک شخص ہلاک اور دوسرا فرار ہوگیا۔وزیرداخلہ رحمان ملک نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ اگر کراچی میں پکڑا جانیوالا دھماکہ خیز مواد پھٹ جاتاتو ایک کلومیٹر تک تباہی پھیل سکتی تھی ۔بعدازاں سلطان آباد کے علاقے سے دوگاڑیاں چھین لی گئیں جس پر پولیس نے شبہ ظاہر کیاکہ منگھو پیر میں آپریشن کے دوران فرار ہونے والے ملزمان نے گاڑیاں چھینی ہیں ۔

مزید :

کراچی -