میانوالی ، لیہ اور ملتان میں جلوس کے راستوں سے 10 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

میانوالی ، لیہ اور ملتان میں جلوس کے راستوں سے 10 مشتبہ دہشت گرد گرفتار
میانوالی ، لیہ اور ملتان میں جلوس کے راستوں سے 10 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

  

میانوالی ، لیہ ، ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے تین شہروں میانوالی ، لیہ اور ملتان میں سیکیورٹی فورسز نے جلوس کے راستوں سے10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں جلوس کے قریب سے پولیس نے مشتبہ دہشتگر د کوحراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ملزم کا تعلق ڈی آئی خان سے بتایاجارہاہے ۔ میانوالی کی تحصیل پپلاں کے علاقے ڈب بلوچاں میں جلوس میں شامل مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ۔اُدھرملتان میں مرکزی جلوس کے راستے سے آٹھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔حکام کے مطابق شجاع آباد سے گرفتار ہونے والے شخص سے اسلحہ برآمدکرلیاگیاہے جس کا تعلق وزیرستان سے بتایاجارہاہے۔

مزید :

قومی -