بنگلہ دیش کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 104افراد جاں بحق

بنگلہ دیش کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 104افراد جاں بحق
بنگلہ دیش کی فیکٹری میں آتشزدگی ، 104افراد جاں بحق

  

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں آشولیا انڈسٹریل ایریاکی ایک فیکٹری میں ہفتے کو لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 104سے زائد ہوگئی ہے جبکہ مزیدہلاکتوں کا بدستور ظاہر کیا جا رہا ہے۔فائر بریگیڈ کے سربراہ ابو نعیم محمد شاہد اللہ نے بتایا کہ ڈھاکہ کے ایک نواحی علاقے میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاکتوں کی کم از کم 104تعداد ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اکثریت کی ہلاکتیں جان بچانے کے لیے اوپر کی منزلوں سے چھلانگ لگانے اور دم گھٹنے سے ہوئی ہے ۔بچ جانے والے کارکنوں نے بتایا کہ عملے میں زیادہ تر خواتین تھیں جو خوف و ہراس میں مبتلا عمارت سے بچ نکلنے کی کوشش کرتی رہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -