وزارت داخلہ میں دھماکوں کی دھمکی دینے والاپولیس اہلکار گرفتار،مقدمہ درج

وزارت داخلہ میں دھماکوں کی دھمکی دینے والاپولیس اہلکار گرفتار،مقدمہ درج
وزارت داخلہ میں دھماکوں کی دھمکی دینے والاپولیس اہلکار گرفتار،مقدمہ درج

  

وہاڑی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ میں دھماکوں کی دھمکی دینے والے پولیس کانسٹیل کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے کر موبائل فون اور سم برآمد کرلی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ ڈی پی اووہاڑی کے مطابق راولپنڈی دھماکوں کے مطابق پٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل طارق نے وزارت داخلہ میں دھماکوں کی دھمکی کے لیے ٹیلی فون کالز کی تھیں ۔ملزم ہائی وے پٹرولنگ پولیس چوکی سوپل کا انچارج ہے ۔ پولیس کے مطابق بوریوالاسے گرفتار ہونے والے ملزم کا کراچی دھماکوں سے تعلق کا شبہ ہے ۔ملزم طارق نے اپنے ابتدائی بیان میں کہاکہ ساتھ ملازم کو پھنسانے کے لیے اُس کے نام سے سم فعال کرائی تاہم اپنا فون استعمال کرنے پر پکڑاگیا۔ پولیس نے 25ڈی ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت تھانہ ماڈل ٹاﺅن بورے والا میں مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

جرم و انصاف -