نائیجیریانے بوکوحرام کے رہنماﺅں کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کا اعلان کردیا

نائیجیریانے بوکوحرام کے رہنماﺅں کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کا اعلان ...
نائیجیریانے بوکوحرام کے رہنماﺅں کی گرفتاری میں مدد دینے پر انعام کا اعلان کردیا

  

ابوجا(مانیٹرنگ ڈیسک) نائجیریاکی حکومت نے ”بوکوحرام “ کے سربراہ کی گرفتاری میں مدد دینے کے لیے اٹھارہ لاکھ ڈالر کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں گروپ کے رہنما ابوبکر شیکاو¿ کی قیمت تین لاکھ دس ہزار ڈالر لگائی گئی ہے۔ چار فیلڈ کمانڈروں کی قیمت 156، 156 ہزار ڈالر ہے اور باقیوں کی 62 ہزار ڈالر فی شخص قیمت مقرر کی گئی اور یہ اقدام اُن کی گرفتاری یقینی بنانے کے لیے کیاگیاہے۔”مغربی تعلیم حرام“ نامی تنظیم نائیجیریا کے شمالی خطے میں شریعت نافذ کرنا چاہتی ہے اور اِس کے جنگجو عیسائیوں کے گرجا گھروں کو اکثر نشانہ بناتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -