امام حسین ؓ کے کردار کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے : نواز شریف

امام حسین ؓ کے کردار کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے : نواز شریف
امام حسین ؓ کے کردار کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے : نواز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دس محرم کا دن مشکل ترین حالات میں بھی حق و صداقت کا پرچم بلند رکھنے اور اپنی جان کی قربانی تک ہر آزمائش سے خندہ پیشانی کے ساتھ گزر جانے کا درس دیتا ہے۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہاکہ یوم عاشور پر سانحہ کربلا کے فکروفلسفہ کو سمجھنے ، حضرت امام حسین اور ان کے رفقاءکے کردار کو عملی زندگی میں اپنانے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سانحہ کربلا توحید،انسانی مساوات اور حکمرانی کے لیے عوام کی تائید و حمائیت کے اصول کی پاسداری کرنے اور اس راہ میں جرات و ہمت ،عزم و استقامت کا لازوال استعارہ ہے۔میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسے فتنہ و فساد اور دہشت گردی کا موقع بنا لینا اسلام کے امن و آشتی کے زریں اصولوں اور فلسفہ حسین کے قطعا ًمنافی ہے۔

مزید :

لاہور -