یوم عاشور کا جلوس نکالنے پر بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ٹوٹ پڑی ، متعددگرفتار

یوم عاشور کا جلوس نکالنے پر بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ٹوٹ پڑی ، ...
یوم عاشور کا جلوس نکالنے پر بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر ٹوٹ پڑی ، متعددگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر، جموں (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں دس محرم کے جلوس نکالنے پرانسانی حقوق کی دعویدار بھارتی پولیس نے متعددعزاداروں کو حراست میں لے لیا اور لاٹھی چارج بھی کیا جس پر عزاداروں نے احتجاج کیا جبکہ سرینگر میں کرفیونافذ کردیاگیا۔بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی ،اورسرینگر میں کرفیونافذ کر دیاجس کیخلاف بھارتی بربریت کانشانہ بننے والے مظلوم کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا اور کئی مقامات پر مظاہرین اور بھارتی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔قابض حکومت کی طرف سے کرفیو کے اعلان کے باوجود کشمیری مسلمان کرفیوکو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے، مختلف علاقوں میں احتجاج کیا اورسیکیورٹی اہلکاروں پر پتھراو¿ کیا۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین پرلاٹھی چارج اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس سے متعدد عزا دار زخمی ہو گئے۔گرفتار ہونیوالے افراد کا کہناتھاکہ وہ بھی حضرت امام حسین ؓ اوراُن کے رفقاءکی طرح وقت کے یزید کیخلاف لڑرہے ہیں ۔سرینگر میں قابض انتظامیہ کی طرف سے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی کے خلاف ایک کشمیری نے خود کو آگ لگا دی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق سمیت حریت رہنماﺅں سید علی گیلانی، مولانا عباس انصاری ، محمد یاسین ملک ، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کو عوامی اجتماعا ت سے خطاب کرنے سے روکنے کیلئے گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -