ہاکی سپرسیریز: پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
پرتھ(مانیٹرنگ ڈیسک) ہاکی سپرسیریز میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دو کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیکر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کے شہرپرتھ میں ہونےوالے ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے پہلے ہاف میں دوگولزسکور کرکے دوصفرکی برتری حاصل کرلی۔بھارت نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل گول کرکے سکور دو ایک کردیا۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید تین گولزسکور کئے جبکہ بھارت صرف ایک گول کرسکا۔ گرین شرٹس نے بھارت کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستان کی جانب سے محمد راشد نے دو جبکہ محمد رضوان، شفقت رسول اور وقاص شریف نے ایک، ایک گول کیا۔