رابطے اور راستے آسان ، موبائل فون سروس بحال ، ڈبل سواری کھل گئی

رابطے اور راستے آسان ، موبائل فون سروس بحال ، ڈبل سواری کھل گئی
رابطے اور راستے آسان ، موبائل فون سروس بحال ، ڈبل سواری کھل گئی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بناکیئے اٹھائے جانے والے اقدامات کےتحت موٹر سائیکل پر اور موبائل فون سروس کی کی بندش ختم کردی گئی ہے ۔  محکمہ داخلہ سندھ نےضلع خیر پور کے سوا پورے  صوبے میں ڈبل سواری پر پابندی اٹھا لی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے تاہم خیر پور میں 13 محرم الحرام تک یہ پابندی برقرار رہے گی ۔دوسری جانب پنجاب میں ڈبل سواری پر دو روز کیلئے  لگائی گئی پابندی کی مدت بھی ختم ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں موبائل سروس کی عارضی بندش ختم اور ٹیلی فون  کے سگنلز بحال ہوگئے ہیں ۔ادھر کوئٹہ میں موٹر سائیکل پر پابند ی اٹھانے کا بھی نوٹیفیکشن جاری ہو گیا ہے جبکہ دفعہ 144کے تحت ڈبل سواری،گاڑیوں پر کالے شیشے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی برقرار ہے۔

مزید :

قومی -