ڈبل سواری کی بندش کے اچھے نتائج نکلے ہیں:قائم علی شاہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے پولیس اور رینجرز کی کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موبائل اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی بندش کے اچھے نتائج نکلے ہیں۔کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر ماتمی جلوس کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے بات چیت میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملک میں شیعہ سنی کا کوئی جھگڑا نہیں تیسری قوت حالات خراب کررہی ہے ۔