فرقہ واریت کا بیج بونے والے خیر خواہ نہیں ہیں،بھائی چارے کو فروغ دیناہوگا،یوم عاشور پر صدر اوروزیر اعظم کاپیغام

فرقہ واریت کا بیج بونے والے خیر خواہ نہیں ہیں،بھائی چارے کو فروغ ...
فرقہ واریت کا بیج بونے والے خیر خواہ نہیں ہیں،بھائی چارے کو فروغ دیناہوگا،یوم عاشور پر صدر اوروزیر اعظم کاپیغام

  

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فروعی اختلافات بھلا کر امن و سلامتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہو گا۔ شہدائے کربلا کوخراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ مشکلات کا مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تنگ نظر اور گمراہ طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ اسوہ شبیری پرعمل کرتے ہوئے یزیدیت کے خلاف ہمیشہ نبردآزما رہیں گے۔ وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی اصولوں سے روگردانی نے نفرت، تعصب اورگروہی اختلافات کو جنم دیا ہے۔ فرقہ وارایت اورانتہا پسندی کا بیج بونے والے اسلام اورپاکستان کے خیرخواہ نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کربلا میں حق وباطل کے درمیان معرکے نے اسلام کو تاقیامت سرخروکر دیا۔ اسلامی تعلیمات پرعمل پیرا ہو کر فرقہ وارایت کو ختم کرنا ہوگا۔

مزید :

اسلام آباد -