قوم متحد ہے،دہشتگرد نا کام،حکومت کامیاب رہی:وزیر داخلہ

قوم متحد ہے،دہشتگرد نا کام،حکومت کامیاب رہی:وزیر داخلہ
قوم متحد ہے،دہشتگرد نا کام،حکومت کامیاب رہی:وزیر داخلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر ڈیرہ اسماعیل خان کے سوا تمام ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بندی کامیاب رہی ۔ وزیر داخلہ نے محرم کو پرامن بنانے میں آئی ایس آئی ،موبائل کمپنیوں اورسیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان اداروں کے اقدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔یو م عاشور کے اختتام پر پریس یفینگ میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ حالیہ دہشتگردی کی کاروائیوں میں لشکر جھنگوی ملوث ہے ۔کراچی سے پکڑا جانے والے دہشت گردعطااللہ برمن کا تعلق بھی لشکر جھنگوی سے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عطااللہ برمن گلستان جوہر کا رہائشی ہے اور یہ یوم عاشور کے جلسے میں مشکوک نقل و حرکت سے پکڑا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد قوم سے معافی مانگ کر قومی دھارے میں آسکتے ہیںاور تحریک طالبان پاکستان کو توبہ کر کے ہتھیار پھینک دینے چاہئیں ۔ رحمان ملک نے دھمکی دی کہ دہشگردی میں ملوث افراد کا حال بیت اللہ محسود والا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان ہر برا کام کرنے والے کو اپنا نام استعمال کرنے کی اجازت دے دیتے ہیں۔ جو لوگ طالبان کو استعمال کررہے ہیںوہ ہی طالبان کو ماریں گے۔موبائل فون سروس بندکرنے پر رحمان ملک نے ٹیلی کمیونیکشن کمپنیوںکا شکر یہ ادا کیا اور کہا کہ موبائل سروس بند ہو نے سے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بھی پیش نہیںآئے۔وی فون اور موبائل فون کی بندش سے بہتر نتائج حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی سموں کے ختم ہونے سے بڑا مسئلہ حل ہو جائے گا ۔وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی اداروں کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آئی جی سیکیورٹی کو بہتر بنایا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بارود سے بھر ی گاڑی پکڑنے والے پولیس اہلکارکو گورئمنٹ کی طرف سے میڈ ل دیا جائے گا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -