عزیز بھٹی اتوار بازار میں12سٹال ہولڈروں کو جرمانہ

عزیز بھٹی اتوار بازار میں12سٹال ہولڈروں کو جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وقائع نگار )عزیز بھٹی ٹاﺅن میں لگائے جانے والے تاجپورہ اتوار بازار میں گزشتہ روز گراں فروشی کرنے والے 12سٹال ہو لڈرز کو جر مانے اور ایک دکاندار کے خلاف مقد مہ درج کرواتے ہوئے اے سی نبیلہ عر فان نے مارکیٹ کمیٹی انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہو ئے کہا ہے کہ اتوار بازار میں صارفین کو درجہ اول کی سبزیاں و پھل مقررہ قیمتو ں پر فراہمی کے لیے تمام تر اقدا مات بروئے کار لائیں جائیں بصور ت دیگر سخت محکما نہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاہم تاجپورہ اتوار بازار میں صفائی اور سیکیورٹی کے بہتر انتظا مات پر ٹی ایم او حارث جلیل اور ٹی او آر عامر بٹ کو شا باش دی عامر بٹ نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ تاجپورہ اتوار بازار میں صارفین کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کے لیے عزیز بھٹی ٹاﺅن اور دیگر محکمے اپنے فرائض بخو بی سر انجام دے رہے ہیں ۔ یہاں پر سبزیو ں و پھلو ں کی وافر سپلائی کے ساتھ ساتھ شہر یو ں کی آسانی کے لیے سبز یو ں و پھلو ں کے سٹا لز کو علیحدہ علیحدہ کیا گیا ہے ۔ تاکہ صارف باآ سانی خر یداری کرسکے ۔ انھو ں نے کہا کہ تاجپورہ اتوار بازار میں مزید بہتری کے لیے لائحہ عمل تر تیب دیا جا رہا ہے ۔