کوتاہی برتنے پر مارکیٹ کمیٹی کے 40افراد کو او ایس ڈی بنایا گیا
لاہور (وقائع نگار )رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ کمیٹیوں کے چالیس افراد کو کوتاہی کے باعث او ایس ڈی بنایا ہے کوتاہی برتنے والوں کو اب نوکریوں سے فارغ کیا جائے گا عوام کو ہر صورت ریلیف دیں گے؛ مارکیٹ کمیٹی کے عملے کو جگانا ہو گا اشیائے خوردو نوش کی مصنوعی قلت یا ارزاں نرخ ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے ٹماٹر دو سو روپے سے ایک سو روپے کلو پر لائے ہیں چند دنوں میں قیمتیں مزید کم ہوں گی سبزیوں اور پھلوں کی ریٹیل اور تھوک قیمتوں میں فرق کو کم کر کے شہریوں کو ریلیف دے رہے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مقرر شدہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیںان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویدنے چھٹی کے روز شہر کے مختلف اتوار بازاروں کے دورہ کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وزیر زراعت نے سب سے پہلے وحدت روڈ پر واقع اتوار بازار کا دورہ کیا اور بازار میں ٹماٹر کی عدم دستیابی پر شدید برہمی کا اظہار کیا وزیر زراعت کے ایکشن لینے پر منڈی میں ٹماٹر دستیاب ہوئے جس پر شہریوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اس کے بعد ڈاکٹر فرخ جاوید نے شادمان میں اتوار بازار کا دورہ کیا اور خریداروں سے سبزیوںکی فراہمی اور کوالٹی بارے دریافت کیا۔