پاکستان کاامن پسند چہرہ دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے،رانا مشہود

پاکستان کاامن پسند چہرہ دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے،رانا مشہود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار)صوبائی وزےرتعلیم ،سیاحت اور سپورٹس پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اےک امن پسند قوم کی حےثےت سے پاکستان کا روشن چہرہ دنےا کے سامنے لانا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے عالمی حالات نے ہمےں 12سال پہلے اس بات پرمجبورکےا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ مےں فرنٹ لائن سٹےٹ کا کردارادا کرےںآج ےہ جنگ پاکستان کی بقاءاورسلامتی کی جنگ بن چکی ہے پاکستان کے وہ بہادر سپوت جنہوں نے پاکستان کے عوام کو تحفظ دےتے ہوئے اپنی جان نچھاور کردی ،عالمی برادری ان کی خدمات کا اعتراف کرے-انہوں نے یہ بات رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب لاہور میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر پےٹر ہےورڈ اور دیگر آسٹریلوی سفارتکاروں کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں کی اہلیہ محترمہ فرحت مشہود اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کی اہلیہ مسز ہیورڈ، وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز ،ارکان پنجاب اسمبلی ملک محمد علی کھوکھر ،بشرہ بٹ،ڈاکٹر عائشہ غوث اور حنابٹ کے علاوہ لاہور جمخانہ کرکٹ کلب کے سیکرٹری جاوےد زمان خان،بلوچستان میں دہشت گردی سے نمٹتے ہوئے شہید ہونے والے ڈی آئی جی (آپرےشنز)کوئٹہ پولےس فےاض احمد سنبل کی ےاد مےں چےرےٹی کرکٹ مےچ کھیلنے والے آسٹرےلوی سفارتکاروں کی ٹےم کے کپتان ڈےنی کروآنا ، مےنجرمارزےوڈےئر ،فسٹ سیکرٹری آسٹریلوی ہائی کمیشن کیٹی چیملی مسز نیرومی ،ریٹائر ڈ ڈی آئی جی پنجاب پولیس رضا احمد خان،جنرل مینجر (آپریشنز) ٹورزم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب محمد تنویر جبار ،ڈائریکٹر لاہور میوزیم مسز سمیرا صمد ،ڈاکٹر عارف حسین بھٹی ،نومیہ خادم ،چیف ایگزیکٹو آفیسر رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب شیخ محمد رمضان ،محمد عظیم بٹ ،منصور خان ،راﺅ یاسر اور معروف قانون دان رانا اسد اللہ خاں کے علاوہ کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے عمائدین نے شرکت کی جبکہ بلوچستان پولےس کی نمائندگی اےڈےشنل آئی جی محمد عابد قادری نے کی۔رانا مشہود احمد خاں نے آسٹریلوی ہائی کمیشن سے تعلق رکھنے والے سفارتکاروں کی لاہور آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر انسانی اقدار کی حفاظت کے لئے پاکستان نے دنیا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بھر پور حصہ لیا ہے اور ہم اس بات کا پورا حق رکھتے ہےں کہ عالمی برادری ہماری قربانےاں سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کی حماےت مےںکسی بخل سے کام نہ لے۔آسٹرےلوی ہائی کمشنر پےٹر ہےورڈ نے اس موقع پر کہا کہ کرکٹ سے محبت پاکستان اور آسٹرےلےا کی وہ ”قدر مشترک “ہے جس کو بنےاد بنا کر دونوں ممالک کے مابےن زندگی کے ہر شعبے مےں تعاون کو فروغ دےا جاسکتا ہے ۔جاوید زمان خان نے مہمانوں کو آگاہ کیا کہ صدر پاکستان ممنون حسین نے شہید ڈی آئی جی فیاض احمد سنبل کو یوم پاکستان کے موقع پر ”ہلال شجاعت“ کا اعزاز دینے کا اعلان کیا ہے جو ان کی اہلیہ وصول کریں گی-