جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں،کامران سیف

جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں،کامران سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ق) کے راہنما وجوائینٹ سیکرٹری مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ فارماسوٹیکل کمپنیوں کے مطالبہ پر ادویات کی قیمتوں میں 18فیصداضافہ کی تجویز تشویشناک ہے انہوں نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پاکستان میں ادویات کی قیمتیں ہمسائیہ ملک بھارت سے پہلے ہی کئی گناہ زیادہ ہیں اب پھر ان کمپنیوں کے مطالبہ پر وفاقی وزارت صحت کی جانب سے ہزاروں ادویات کی قیمتوں میں اٹھارہ فیصد اضافہ کی سفارشات تیار کرکے صوبوں کو منظوری کیلئے بھجوانا پاکستان عوام کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ ڈرگ پرائسنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہمسائیہ ممالک میں ان ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات کی قیمتوں کا پاکستان میں قیمتوں سے موازنہ کرکے پاکستان میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان ہونا چاہیے تھا لیکن اس کے برعکس ملٹی کمپنیوں کے مطالبہ پر 18سے 50فیصد اضافہ کی تجویز پاکستانی عوام اور مریضوں کے ساتھ زیادتی ہے حکومت فی الفور اس ضمن میں مداخلت کرکے ادویات کی قیمتوں میںکمی کا مطالبہ منوائے۔