غوری میزائل کفر یہ نظام کے خلاف ایک بہت بڑا ہتھیار ہے ،رضائے مصطفی
لاہور(سٹاف رپورٹر)تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر اور جامعہ رسولیہ شیرازیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ایٹمی طاقت اور غوری میزائل کفر یہ نظام کے خلاف ایک بہت بڑا ہتھیار ہے جبکہ غوری میزائل غازی ملت شہاب الدین غوری کے نام سے منسوب ہے ہمارے حکمرانوں کو شہاب الدین غوری اور محمد بن قاسم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لےے مضبوط عزم کے ساتھ یہود ہنود کو للکارنا چاہےے کیونکہ جہاد حقیقی قیامت تک جاری رہے گا جبکہ ان شاءاللہ دہشت گردی بہت جلد ختم ہوجائے گی علامہ رضائے مصطفی نقشبندی نے کہا کہ غیرمسلم قوتوں کے لےے پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا برداشت نہیں ہورہا جبکہ ایٹمی طاقت ہونا پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے لہذا موجودہ حکومت کو چاہےے کہ وہ ایٹمی طاقت ہونے کے ساتھ ساتھ دوقومی نظریہ کے دفاع کے لےے مضبوط بنیادوں پر کام کرنے کی تیاری کرے کیونکہ ملک میں بڑھتی ہوئی عریانی فحاشی ،شراب نوشی ،جواءاور زنا کے اڈاے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لیکر جارہے ہیں لہذا تمام اداروں کو چاہےے کہ وہ ملک کی ابتری کی طرف توجہ دیں اور دوقومی نظریہ کے دفاع کے لےے نوجوان نسل کو تیار کریں ۔