چھٹی کے روز پتنگ بازی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا

چھٹی کے روز پتنگ بازی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا

لاہور (خبرنگار سے) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز اتوار کے دن پتنگ بازی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جس پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا رہا تفصیلات کے مطابق پتنگ بازی سے معصوم جانوں کے ضیاع اور نقصان جیسے واقعات پیش آنے کے باوجود ضلعی حکومت اور پولیس اس قاتل کھیل کی روک تھام میں ناکام چلی آ رہی ہے، جس کے باعث اس خطرناک اور جان لیوا کھیل نے زور پکڑ لیا ہے اور بالخصوص چھٹی کے روز اس خطرناک کھیل کا سلسلہ زور پکڑے رکھتا ہے گزشتہ روز شہری اس خطرناک کھیل کے خلاف سراپا احتجاج بنے رہے لاہور کے اکثر علاقوں میں گزشتہ روز صبح سویرے ہی اس قاتل کھیل کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ان علاقوں میں مغلپورہ، سنگھ پورہ، غازی آباد، ہربنس پورہ، باغبانپورہ، کوٹ خواجہ سعید سمیت سمن آباد اور ساندہ کے علاقوں میں اِسی خطرناک کھیل کا سلسلہ دن بھر جاری رہا شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری سمیت آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ پتنگ بازی جیسے خطرناک کھیل کے سلسلے میں مکمل روک تھام کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1