نواز شریف لوڈ شیڈنگ ختم کرانے سے پہلے ڈرون بند کرائیں،اطہر القادری
لاہور(خبرنگار) انجمن اساتذہ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ پیر محمد اطہر القادری نے کہا کہ ڈرون حملے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سلامتی خود مختاری پر حملہ ہے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کو چاہےے کہ وہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے سے قبل ڈرون حملوں کو بندکروائیں تاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو کنٹرول کیا جا سکے انہوں نے کہاڈرون حملے جہاں دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہے ہیں وہی پر عام شہری شہید ہور ہے ہیں جس سے دہشت گردی کو ختم کرنے کی بجائے ڈرون حملوں سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور ڈرون حملوں کے خلاف حکمت عملی اپنائیں تاکہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر مضبوط پریشر ڈال کرڈرون حملے بند کروائے جا سکیں علامہ پیر محمد اطہر القادری نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ پوری قوم کو چاہےے کہ حکمرانوں کو ڈرون حملے بندکروانے پر مجبور کر دیں ڈرون حملے ہمارے خود مختاری اورسلامتی پر حملہ ہیں ۔