بھارت نے33فٹ چوڑی دیوار کشمیر پر کام شرو ع کر دیا،وسیم اختر

بھارت نے33فٹ چوڑی دیوار کشمیر پر کام شرو ع کر دیا،وسیم اختر

لاہور(سٹاف رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں میں بے گناہوں کی ہلاکت پر احتجاج کرنے والے محب وطن اور عوام کے ہمدردجبکہ ان پر تنقید کرنے والے قوم کو بزدلی کا سبق پڑھارہے ہیںامریکی غلامی میںبے حمیت حکمران اور غیر ملکی فنڈز پر چلنے والی این جی اوز نہیں چاہتیں کہ پاکستان میں امن قائم اور ملک خوشحالی کی جانب گامزن ہوہنگو میں ہونے والا ڈرون حملہ درحقیقت ملکی سلامتی پر حملہ تھانوازشریف جس حب الوطنی میں پاکستان کے وزیر اعظم بنے اسی کے تحت ڈرون حملوں کو مارگرانے کا حکم بھی صادر کریں انہوں نے کہاکہ ڈرون حملے بندکروانے کی یقین دہانی تک نیٹوسپلائی لائن کو بندکیاجائے قبائلی قوم ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے متحرک رہی ہے فوج اور قبائلی عوام کے درمیان خلیج انتہائی خطرناک ثابت ہوگی آج پوری قوم ڈرون حملوں کے خلاف یک زبان ہوچکی ہے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر نے وزیر اعظم کے بیان کہ”بھارت کے ساتھ ویزے کی پابندی کا خاتمہ چاہتے ہیں“پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کے بیان سے کشمیریوں کی دل آزاری ہوئی ہے ایسا بیان شہداءکے خون سے غداری کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ازلی دشمن نے ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کاکوئی موقع ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیاپاکستان کے حصے کا پانی چوری کرکے ہماری زمینوں کو بنجر بنارہا ہے بھارت آج بھی بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی معاونت کررہا ہے ایک طرف رائ،سی آئی اے اور موساد کے ساتھ مل کر پاکستان میں شیعہ سنی فسادات کروانے کی سازش کررہی ہے تو دوسری طرف ہمارے حکمران بھارت کے ساتھ پیار کی پینگیں بڑھانے کے لئے بے تاب ہورہے ہیںانہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیرپرغاصبانہ قبضہ مستحکم کرنے کےلئے ”دیوار کشمیر“کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے دیوار چین جیسی 33فٹ بلند135فٹ چوڑی دیوار کے ساتھ خندق بھی کھودنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے یہ دیوار جموں،کٹھوااورسامباکے ایک سو اٹھارہ دیہات کے درمیان سے گزرے گی۔                                جاری کردہ

مزید : میٹروپولیٹن 1