برازیل میں 2014 کے فٹبال ورلڈکپ کے دوران دنگا فساد کاخدشہ
ریو ڈی جنیرو(این این آئی)2014 میں فٹبال ورلڈکپ اور 2016 کے اولمپکس میں دنگا فساد کا خدشہ ہے۔فرانس کی پولیس ٹیم نے برازیلین سیکیورٹی فورسز کو مشقوں سے حالات کوقابو میں لانے کے گر سکھائے۔فرانسیسی بٹالین کے تین پولیس آفیسرز ریو ڈی جنیرو کے دورے پر ہیں جن کا مقصد برازیل کے سیکیورٹی اداروں کوممکنہ ہنگاموں سے نمٹنے کی ٹریننگ دینا ہے۔یہ تینوں افسران کسی بھی قسم کے فساد کے دوران حالات قابو میں رکھنے کے ماہرسمجھے جاتے ہیں۔مشقوں کے دوران متعدد افراد نے برازیل کے پولیس اہلکاروں پر پہلے تو گیندیں پھینک کر ماریں اور پھر ناریلوں سے حملہ کردیا۔ جواب میں پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کرکے مظاہرین پر قابو پانے کے کوشش کی۔