مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے آسیہ اندرابی کو پارٹی کارکنوں کے ہمراہ گرفتار کر لیا

مقبوضہ کشمیر:بھارتی پولیس نے آسیہ اندرابی کو پارٹی کارکنوں کے ہمراہ گرفتار ...

سری نگر(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو آج متعدد پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بانیہال کے نزدیک گرفتار کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسیہ اندرابی اور انکی پارٹی کی دیگر کارکنوںکو سرینگر جموںشاہراہ پر بانیہال کے نزدیک اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں شہید ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے را م بن کے علاقے گول جار رہی تھیں۔بھارتی فوجیوں نے رواں برس 18جولائی کو گول میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے افراد پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں چار بے گناہ کشمیری شہیدجبکہ چالیس سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید : عالمی منظر