بھارتی سپریم کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں نے 35لاکھ کیسز ایک دن میں نمٹاکر ریکارڈ بنادیا

بھارتی سپریم کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں نے 35لاکھ کیسز ایک دن میں نمٹاکر ریکارڈ ...

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی سپریم کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں نے 35لاکھ کیسز ایک دن میں نمٹاکر ریکارڈ بنادیامیڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں سپریم کورٹ سمیت تمام عدالتوں نے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے زیر التوا23لاکھ سے زائد کیسز کا ایک ہی دن میں فیصلہ سنا ڈالا ۔نیشنل لیگل سروس اتھارٹی اور سپریم کورٹ لیگل سروس کمیٹی کے زیرانتظام سپریم کورٹ اور چوبیس ہائی کورٹس سمیت تمام ماتحت عدالتوں میں نیشنل لوک عدالت قائم کی گئی ۔ عدالت کے ججز پورا دن بیٹھے اور حادثاتی کلیم ، فیملی مقدمات ، جعلی چیک اور ٹریفک فائن جیسے زیر التوا 39 لاکھ مقدمات میں سے 35 لاکھ سے زائد کا فیصلہ کردیا۔ بھارتی چیف جسٹس ستے شیوم نے ججز کو ہدایت کی کہ تمام معاملات باہمی رضامندی سے سلجھائے جائیں اور کسی بھی فریق پر دباو¿ نہ ڈالا جائے۔

مزید : عالمی منظر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...